پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i379582-پاکستان_میں_کورونا_سے_مرنے_والوں_کی_تعداد_گیارہ_ہزار_سے_بڑھ_گئی
اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی

اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار آٹھ سو نئے مریضوں اور اٹھاون نئی اموات کا اندراج کیاگیا۔ اس دوران ایک ہزار دو سو تینتالیس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ تئیس ہزار گیارہ اور اموات کی تعداد گیارہ ہزار پچپن ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پنتیس ہزار چار سو پچاسی ہے جن میں سے دو ہزار تین سو اکتالیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے چھتیس ہزار پانچ سو تیرہ نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں انجام پانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد چوہتر لاکھ بیالیس ہزار چوراسی ہوگئی ہے۔