کراچی میں مسلسل زلزلے: چوتھی بار جھٹکے محسوس کیے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i444714-کراچی_میں_مسلسل_زلزلے_چوتھی_بار_جھٹکے_محسوس_کیے_گئے
زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے، علاقہ مکین
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • کراچی میں مسلسل زلزلے: چوتھی بار جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے، علاقہ مکین

سحر نیوز/ پاکستان: کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شہریوں کے مطابق لانڈھی اور ملیر کے قریب صبح 10 بج کر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ 11 بج کر 4 منٹ پر قائد آباد، سعودآباد، گلستان جوہر، کھوکھراپار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں دوبارہ جھٹکے آئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 تھی، اس کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔