بیت المقدس 29 فوجی مشقیں
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
فوٹوگیلری
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی عسکری کمانڈروں کی موجودگی میں یوم مزاحمت اور خرمشہر کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اصفہان میں بیت المقدس 29 فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔.
خفیہ کوڈ "یا علی بن ابی طالب (ع)" سے مشق کا کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نوذر نعمتی کی طرف سے آغاز کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بری فوج کے جوان شریک ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج ان دو روزہ فوجی مشقوں کے دوران جدید دفاعی ہتھیاروں اور میزائلوں کے استعمال سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی.
ان فوجی مشقوں کے مختلف مراحل میں ایرانی ساختہ جدید جنگی آلات، میزائلوں، ڈرونز، ٹینک اور جنگی ہیلی کاپٹر اپنے فرضی اہداف کو نشانہ بنائیں گے
ٹیگس