-
36 واں ایران آذربائیجان بین الاقوامی سائیکلنگ ٹور
Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۵:۱۲36ویں ایران آذربائیجان بین الاقوامی سائیکلنگ ٹور کا پہلا مرحلہ تبریز سے ارومیہ کے راستے میں 15 ٹیموں کے 82 سواروں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔
-
یوم طبیب کے موقع پر بوعلی سینا کو خراج عقیدت
Aug ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ایران کے ممتاز دانشور بوعلی سینا کے یوم ولادت کے موقع پر جسے ایران میں یوم طبیب کا نام دیا گیا ہے طب کے شعبے سے فارغ التحصیل ہونے والے میڈیکل کے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ساتھ ہی اس ممتاز دانشورشخصیت بوعلی سینا کو خراج تحسین بهی پیش کیا
-
عالمی یوم مساجد
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۱تہران میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسلامی ثقافتی تنظیم نے تجویز پیش کی کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو نذر آتش کرنے کی برسی کو مساجد کا عالمی دن قرار دیا جائے جسے قبول کرلیا گیا لہذا ہر سال 21 اگست کو عالمی یوم مساجد منایاجائے۔
-
ایران کے شہر آبادان سے اربعین حسینی ملین مارچ قافلہ کی کربلا معلی کی جانب روانگی
Aug ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۵امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا 300 افراد پر مشتمل یہ اربعین جلوس، 72 حسینی پرچم اٹھائے، ایران کے شہر آبادان سے چلتے ہوئے 900 کلومیٹر کا راستہ پیدل کربلا معلی کی طرف طے کرئے گا۔
-
تہران: شہرمحرم کے عنوان سے خصوصی رسم عزا
Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۵ماہ محرم کے تیسرے عشرے کی آمد کے ساتھ ہی ایران کے دارالحکومت تہران میں شہر محرم کے عنوان سے آزادی سکوائر میں منعقد ہونے والا یہ مذہبی پروگرام 20 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے اور 5 صفر تک جاری رہے گا
-
تاریخ رقم کرنے والے بحریہ کے جوانوں سے رہبرانقلاب اسلامی کی ملاقات
Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں کرۂ ارض کا چکر لگانے کی اس فلوٹیلا کی کامیاب اور پرافتخار مہم کو عزم مصمم، بلند حوصلے، خود اعتمادی، منصوبہ بندی کی طاقت، پیشرفتہ فوجی علوم، کارآمد مینجمینٹ اور دشواریوں کے مقابلے میں استقامت و شجاعت کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس عظیم کارنامے نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ حاصل ہونے والی کامیابی، پیشرفت اور امید، کوشش، اقدام اور سختیوں سے وجود میں آتی ہے۔
-
ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Aug ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۵:۱۱شام کے وزیر خارجہ ایک اعلی سیاسی و اقتصادی وفد کے ساتھ تہران کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد، صدر ایران آيت اللہ ابراہیم رئیسی کے حالیہ شام دورے میں ہونے والے معاہدے کی صورت حال کا جائزہ لینا بتایا گيا ہے۔
-
زنجان میں حسینیہ اعظم امام بارگاہ کا مرکزی جلوس
Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸حسینیہ اعظم زنجان امام بارگاہ کا ماتمی جلوس ہر سال محرم کے مہینے میں ایران کے شہر زنجان میں ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے چاہنے والوں کی موجودگی میں نکالا جاتا ہے
-
ابو مہدی کروز میزائل کی رونمائی
Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۷مصنوعی ذہانت(Artificial intelligence ) کا حامل ابو مہدی کروز میزائل ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کر دشمن کے راڈار سے بچ کر کم بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔ ابو مہدی کروز میزائل سپاہ اور فوج کی بحری افواج کے حوالے کرنے کی تقریب میں ایران کے وزیردفاع اور مسلح افواج کے کئی کمانڈروں نے شرکت کی۔
-
دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ماؤں اور ننہے بچوں کے احتجاج کا عالمی دن (ویڈیو/تصاویر)
Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۲عالمی یوم علی اصغر در حقیقت دہشتگردی، انتہا پسندی، تعصب اور باطل کے خلاف ماؤں اور انکے ننہے بچوں کے احتجاج کا عالمی دن ہے۔ اسی مناسبت سے ایران سمیت دنیا بھر میں آج نہایت پروقار انداز میں خصوصی اجتماعات ہو رہے ہیں۔