-
افغان عوام کی تازہ ترین صورتحال تصاویر کی زبانی
Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۳۸ملک سے امریکہ کے نکلنے اور طالبان کے برسر اقتدار آجانے کے چار ماہ بعد افغان عوام اپنی معیشت کا پہیہ چلائے رکھنے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان عوام کی فوری مدد نہ کی گئی اور اس ملک کے منجمد اثاثے امریکہ نے آزاد نہ کئے تو افغانستان میں ایک انسانی بحران جنم لے لے گا۔
-
ٹریفک پولیس کی آپریشنل توانائیوں کی چھٹی مشقیں
Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹریفک پولیس کی طاقت اور نقل و حرکت کی چھٹی مشقیں محکمۂ ٹریفک پولیس کے اعلی افسروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پولیس چیف جنرل ھادیانفر نے قریب سے ٹریفک پولیس کی طاقت و توانائی کا جائزہ لیا اور ٹریفک پولیس کے جوانواں کی کارکردگی کو سراہا۔
-
نیشنل سیلنگ لیگ کے مقابلے
Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۳مردوں اور خواتین کے نیشنل سیلنگ لیگ کے مقابلے اتوار 9 جنوری 2022 سے تہران میں آزادی اسپورٹس کمپلیکس کی مصنوعی جھیل میں شروع ہوگئے ہیں
-
قم کے عوام سے رہبرانقلاب اسلامی کا آن لائن خطاب
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۶ایران کے مقدس شہر قم کے 19 دی 1356 ہجری شمسی کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کے عوام سے براہ راست ٹی وی کے ذریعے خطاب فرمایا۔
-
شہدا کی یادگاریں، قاسم کے جانشیں قاآنی کی آغوش میں۔ تصاویر
Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی شہدا کے بچوں کے ساتھ انسیت و الفت شہدا کے یتیم بچوں کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کی پدرانہ شفقتوں کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
-
خلا سے زمین کے خوبصورت نظارے۔ تصاویر
Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے خلا سے زمین کے خوبصورت نظاروں کی تصاویر شائع کی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان واقعی حیرت میں پڑ جاتا ہے اور بے ساختہ زبان پر یہ فقرا آتا ہے کہ ’’سبحان تیری قدرت‘‘!
-
مشہد میں بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲حرم کا دفاع کرنے والے مہاجرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ بین الاقوامی استقامتی محاذ کانفرنس شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابومہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے مناسبت سے معقد ہوئی ۔ مشہد مقدس میں منعقدہ اس کانفرنس میں سپاہ قدس کے کمانڈر اور یمن ، لبنان، عراق ، افغانستان اور پاکستان کے دسیوں مجاہدین اور حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
-
شہدا کی خوشبو سے معطر ہوا سارا ایران۔ تصاویر
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶گزشتہ روز صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے یوم شہادت پر، ایران کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت تہران میں مغربی ممالک کے حمایت یافت صدام کی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی جان کا ںذرانہ پیش کرنے والے ۲۵۰ شہدا کی تشییع و تدفین عمل میں لائی گئی۔ ۱۵۰ شہدا کو تہران جبکہ ۱۰۰ شہیدوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دفن کیا گیا۔ اس تشییع میں صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
-
صدیقۂ طاہرہ (ع) کی شہادت پر عراقی زائرین کی مشہد کی جانب مشی
Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۵ان دنوں بنت رسول، ام ابیہا (ع) کی شہادت کی مناسبت پر ایران میں موجود سیکڑوں عراقی زائرین کرام قدم گاہ کہلانے والے خراسانِ رضوی صوبے کے قریے سے مشہد مقدس کی جانب پاپیادہ سفر طے کرنے (مشی) میں مصروف ہیں جو آج بی بی دوعالم حضرت صدیقۂ طاہرہ علیہا سلام کے یوم شہادت کے موقع پر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضر ہو کر انہیں انکی جدۂ ماجدہ کا پرسہ دیں گے۔
-
حضرت صدیقہ کبریٰ (ع) کے سوگ میں قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے مجالس عزا کا اہتمام
Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدیقہ کبریٰ، بنت نبی، حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جس میں کورونا پابندیوں کے پیش نظر قائد انقلاب اسلامی تنہا حاضر مجلس ہوتے ہیں اور یہ پروگرام ایرانی ذرائع ابلاغ پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔