-
گوشہ نشینی سے باہر نکلنے کی سعودی عرب اور ترکی کی نئی حکمت عملی
Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۲علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ شام، عراق اور یمن میں انقرہ اور ریاض کی انٹیلیجنس، سیاسی اور فوجی سرگرمیوں کے انکشاف کے بعد ترکی اور سعودی عرب نے مشترکہ اسٹریٹیجک تعاون کونسل، تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
کابل اور اسلام آباد کے درمیان اتفاق رائے
Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۳ایک ایسے وقت میں کہ جب افغانستان میں مختلف حلقے افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں پاکستان کی پالیسیوں کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں، افغان صدر کے دفتر نے افغانستان کے امن کے جامع نقشہ راہ یا روڈ میپ کی تیاری کے بارے میں کابل حکام کے ساتھ پاکستانی فوج کے سربراہ کے اتفاق رائے کی خبر دی ہے۔
-
بائیس روزہ جنگ فلسطینی مزاحمت کی تاریخ میں اہم موڑ
Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۷فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے دو ہزار آٹھ میں غزہ پٹی پر اسرائیل کی غاصب حکومت کی بائیس روزہ جارحیت کے مقابل فلسطینیوں کی بےمثال استقامت و پائیداری کو ملت فلسطین کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
-
تیل کی قیمتوں میں کمی اور اس کے منفی اقتصادی اثرات
Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۵دنیا میں تیل کی قیمتوں میں بدستور کمی واقع ہو رہی ہے۔
-
داعش کے خلاف مہم کے لئے ترکی کے صدر کی شرط
Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۹ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے داعش کے خلاف مہم میں ایران و روس کے ساتھ مشروط تعاون کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ جب تک شام میں بشار اسد اقتدار میں ہیں ترکی، داعش کے خلاف مہم میں ایران، عراق، شام اور روس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرسکتا۔
-
شام کے بارے میں اقوام متحدہ کا آئندہ اجلاس
Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۷شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹیفن دیمستورا نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کے پیش نظر، توقع کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں حکومت شام اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان پہلا اجلاس پچّیس جنوری کو جنیوا میں منعقد ہو۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے نقطۂ نظر سے وحدت اسلامی
Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۸اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں انتیسسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اتحاد سے ہی متحدہ امت مسلمہ کا قیام عمل میں آسکتا ہے۔ صدر مملکت نے عالم اسلام میں تشدد و تفرقے کے علل و اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد ایسے گروہوں کے افکار و نظریات سے پیدا ہوتا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے جو اسلام کو صحیح طرح سے نہیں سمجھ سکے ہیں۔
-
ایران: پارلیمانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن
Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۴جمعے کو ایران کے دسویں دور کے پارلیمانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے جمعے کو دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں متعلقہ دفاتر میں امیدواروں کی بہت زیادہ تعداد دیکھی گئی۔
-
ترک حکومت کے غیرقانونی اقدام پر تمام عراقی سراپا احتجاج
Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۲عراق کے شمال میں ترکی کی فوجی موجودگی بدستور عراقی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور حکومت کے سیاسی و سفارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ انقرہ کے اقدام پرعوامی احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-
بحران شام کے حل کے لیے ایران اور اقوام متحدہ کے صلاح و مشورے
Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۶اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کی جانب سے ترتیب دی گئی شامی مخالفین کی فہرست کا مخالف ہے کیونکہ یہ کام ویانا معاہدے کے منافی ہے۔