ایران میں اڑتیس ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i344737-ایران_میں_اڑتیس_ہزار_غیر_ملکی_طلبا_زیر_تعلیم_ہیں
ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں اڑتیس ہزار غیر ملکی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں اڑتیس ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں

ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں اڑتیس ہزار غیر ملکی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بات ایران کی وزارت اعلی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے فارن اسٹوڈینٹس افیر، عبدالحمید علیزادے نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔انہوں نے تعلیمی سفارت کاری کی تقویت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طلبہ و طالبات کو داخلہ دینا ملکی یونیورسٹیوں کو ترقی دینے کی اہم ترین اسٹریٹیجی ہے۔عبدالحمید علیزادے نے کہا کہ دنیا والوں کے سامنے ایران کی سائنسی اور تعلیمی ترقی پوری طرح واضح ہے اور اس وقت ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ایرانی طلبہ و طالبات کی تعداد چونتیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔قبل ازیں ایران کے وزیر تعلیم منصور غلامی نے کہا تھا کہ سائنس پروڈکش میں ایران عالمی سطح پر سولہویں اور سائنسی پیداوار کی رفتار کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔