پاکستان: بنوں میں 24 گھنٹے میں 24 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454026-پاکستان_بنوں_میں_24_گھنٹے_میں_24_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 24 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-07-17T10:05:35+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: بنوں میں 24 گھنٹے میں 24 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 24 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبۂ رابطہ عامہ، آئی ایس پی آر، نے بتایا کہ بنوں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں اور خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کر دیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ادھرصدر پاکستان آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ہیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم اپنی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel