آٹھواں بین الاقوامی روبوٹک میلہ تہران میں شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i345062-آٹھواں_بین_الاقوامی_روبوٹک_میلہ_تہران_میں_شروع
آٹھواں ایران روبوٹک، آرٹیفشل انٹیلیجینس اور آٹومیشن فیسٹول ہفتے سے تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں شروع ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • آٹھواں بین الاقوامی روبوٹک میلہ تہران میں شروع

آٹھواں ایران روبوٹک، آرٹیفشل انٹیلیجینس اور آٹومیشن فیسٹول ہفتے سے تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں شروع ہو گیا۔

 فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں ایران کی قومی روبوٹک کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ عالمی روبوٹک فیڈریشن کے صدر جیکی بالٹس نے بھی شرکت کی۔
اس فیسٹول میں ایران کے علاوہ دنیا کے پندرہ ممالک کے نمائندے شریک ہیں جن میں روس، آسٹریلیا، چین، تائیوان، جرمنی، جنوبی کوریا، برازیل، میکسیکو، کینیڈا، انڈونیشیا، ترکی، افغانستان اور لتھوانیا شامل ہیں۔  
روبوٹک کے مقابلوں میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی پانچ سو بیالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
آٹھواں ایران روبوٹک، آرٹیفشل انٹیلیجینس اور آٹومیشن فیسٹول، آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔