ایران کی تقریب مذاہب یونیورسٹی اور ہندوستانی یونیورسٹیوں کے درمیان متعدد معاہدے
ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی اور ہندوستان کی متعدد یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیم و تحقیقات کے شعبوں میں تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں
ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد حسین مختاری کے دورہ ہندوستان اور ہندوستان کی علمی شخصیات اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے ملاقات کے دوران دہلی کےانسٹی ٹیوٹ آف سوشل اسٹیڈیز ، جے این یو اور نویئیڈا یونیورسٹی سمیت کئی دیگر اعلی تعلیمی مراکز کے ساتھ تعلیمی تحقیقاتی شعبوں میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں - دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اسٹیڈیز ٹرسٹ اور ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے مابین مشترکہ علمی و تحقیقاتی سیمیناروں کے انعقاد، طلبا اور اساتذہ کے تبادلے ، مشترکہ کانفرنسوں کے اہتمام اور زبان و ادب کے شعبے میں دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے شعبہ ادبیات میں سے استفادے جیسے میدانوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے - دہلی کا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اسٹیڈیز پہلے سے ہی دین ، فلسفہ ، ماس کمیونیکشن ، علوم نفسیات اور سماجی علوم کے شعبوں میں ایران کی اہم یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے - نویڈا یونیورسٹی بھی مختلف علوم میں منمجلہ میڈیکل ، انجینئرنگ جیسے مضامین قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی جے این یو میں دنیا کے مختلف مملک منجملہ ایران کے طلبا کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے