Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • انعامی مقابلہ اختتام پذیر ہوا  -  قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان !

بہار انقلاب انعامی مقابلہ 2021 میں جیتنے والے فرد کا قرعہ اندازی کے ذریعے سحر اردو ٹی وی کے لائیو شو " آئینہ سحر " میں اعلان ہونے جارہا ہے۔

انقلاب اسلامی کی  بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی کی جانب سے ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان کے تحت انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا،  یہ مقابلہ 9 جنوری 2021 سے 9 فروری 2021  تک جاری رہا- 

 سحر اردو ٹی وی کی "بہار انقلاب " انعامی مقابلے میں تمام 4 سوالات کے صحیح جوابات دینے والے افراد کے درمیان بروز ہفتہ 13 فروری 2021  ، شام 18:30  ایران کے وقت کے مطابق  پروگرام  "آئینہ سحر"  کے لائیو شو میں قرعہ اندازی کی جائیگی اور جیتنے  والے فرد کا اعلان کیا جائیگا-

  • جیتنے والا شخص $ 100 (یا اسکی متبادل رقم) کا مستحق قرار پائے گا

یہ پروگرام آپ سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ پر بھی براہ راست دیکھ سکتے ہیں http://urdu.sahartv.ir/tv/watch_live 

ٹیگس