روس میں ایرانی سفیر کے لئے انٹرنیشنل یونین آف یوریشیا کا ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i197524-روس_میں_ایرانی_سفیر_کے_لئے_انٹرنیشنل_یونین_آف_یوریشیا_کا_ایوارڈ
انٹرنیشنل یونین آف یوریشیا کا گولڈن ایوارڈ روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • روس میں ایرانی سفیر کے لئے انٹرنیشنل یونین آف یوریشیا کا ایوارڈ

انٹرنیشنل یونین آف یوریشیا کا گولڈن ایوارڈ روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو دیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی سنائی کو تقریبا تین عشروں تک سیاسی شعور بیدار کرنے، سفارتی اور صحافتی سرگرمیاں انجام دینے کی بنا پر جمعے کے دن روس میں انٹرنیشنل یونین آف یوریشیا کا گولڈن ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک خصوصی نشست میں دیا گیا۔ مہدی سنائی نے قزاقستان اور روس میں اپنی تعیناتی کے دو ادوار میں ثقافتی قونصلر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اب وہ روس میں ایرانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور اس سارے عرصے میں انہوں نے خطے کے سیاستدانوں اور ماہرین کے درمیان آگہی اور بصیرت پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔