دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے میں مددگار ہے
جدید تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے مختلف رپورٹوں میں دہی اور جسمانی وزن میں کمی کے درمیا ن تعلق کے بارے میں ملے جلے نتائج بیان کیے گئے تھے۔ نئی تحقیق میں بیس سے زائد طبی مقالوں کا تجزیہ کرکے تصدیق کی گئی ہے کہ دہی کھانے اور موٹاپے میں کمی کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دہی کا سادہ سا اضافہ جسمانی چربی میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال موٹاپے کا مکمل خاتمہ تو نہیں کرسکتا مگر اسے مددگار ٹول کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ سستی غذا ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے اور یہ موٹاپے کے منفی اثرات کو کم کرکے صحت کو بہتر بناسکتی ہے۔