تہران میں کشتی کے عالمی مقابلے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i206541-تہران_میں_کشتی_کے_عالمی_مقابلے
تہران میں پہلوان تختی عالمی کشتی مقابلے شروع ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • تہران میں کشتی کے عالمی مقابلے

تہران میں پہلوان تختی عالمی کشتی مقابلے شروع ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پہلوان تختی عالمی کپ کے لئے فری اسٹائل، فرنگی اور روایتی کشتی کے مقابلے جمعرات کے روز شروع ہو گئے۔

کشتی کے ان مقابلوں میں ایران سمیت دنیا کے سولہ ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں روس، پولینڈ، ہنگری اور ہالینڈ بھی شامل ہیں۔ کشتی کے یہ عالمی مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے اور مجموعی طور پر چھبیس غیر ملکی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔