کرکٹ میں تیز رفتار نصف سینچری کا ریکارڈ
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
ویسٹ انڈین کرکٹ اسٹار کرس گیل نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز رفتار ترین نصف سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق کرس گیل نے بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی طرف سے کھیلتے ہوئے صرف بارہ گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے چھے چھکوں کی مدد سے یہ ریکارڈ قائم کیا جس میں چار لگاتار چھکے شامل ہیں۔ انہوں نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ کرس گیل سے پہلے یہ اعزاز ہندوستانی بیٹس مین یوراج سنگھ کو حاصل تھا۔ یوراج سنگھ نے دو ہزار سات میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بارہ گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کے بالر اسٹیورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھے چھکے بھی لگائے تھے۔