ایران کی کبڈی ٹیم نے پاکستان کی کبڈی ٹیم کو ہرا دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i208690-ایران_کی_کبڈی_ٹیم_نے_پاکستان_کی_کبڈی_ٹیم_کو_ہرا_دیا
ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی کبڈی ٹیم نے  پاکستان کی کبڈی ٹیم کو ہرا دیا

ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی ہے۔

دوسرے دوستانہ میچ میں جو اسلام آباد میں ہوا، ایران کی کبڈی ٹیم نے چونتیس کے مقابلے میں پینتالیس پوائنٹ سے پاکستانی ٹیم کو شکست دی- ایران کی قومی کبڈی ٹیم چار دوستانہ میچ کھیلنےکے لئے اسلام آباد گئی ہوئی ہے-

ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ اپنے دوسرے دوستانہ میچ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوچ فرہاد کمال غریبی کی کوچنگ میں اس نے زبردست کھیل پیش کیا- ایران اور پاکستان کی قومی کبڈی ٹیموں کے درمیان دو مزید دوستانہ میچ کھیلے جائیں گے- ایران کی کبڈی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو پینتیس کے مقابلے میں چوّن پوائنٹ سے شکست دی تھی۔