ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i208942-ہندوستان_نے_آسٹریلیا_کے_خلاف_دوسرا_ٹی_ٹوئنٹی_میچ_بھی_جیت_لیا
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیزیز کا دوسرا میچ بھی ہندوستان نے جیت لیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیا

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیزیز کا دوسرا میچ بھی ہندوستان نے جیت لیا ہے

میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوراسی رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے روہت شرما نے ساٹھ اور ویرات کوہلی نے آؤٹ ہوئے بغیر جارحانہ انداز میں انسٹھ رن بنائے- جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بیس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاون رن بناسکی یوں ہندوستان نے تین میچوں کی یہ سیریز جیت لی ہے-

دو ہزار آٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب ہندوستان نے آسٹریلیا میں کوئی سیریز جیتی ہے- بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کی بناپر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا- پچھلے چھبیس سال میں ہندوستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر کرکٹ کے کھیلوں میں تیسری بار سیریز اپنے نام کی ہے-