پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ٹی ٹوئنٹی میچ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i217501-پاکستان_اور_نیوزی_لینڈ_کے_درمیان_اہم_ٹی_ٹوئنٹی_میچ
ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ٹی ٹوئنٹی میچ

ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ کپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،میچ کے لئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ان فٹ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ اس ایونٹ میں دو ،دو میچ کھیل چکے ہیں، کیویز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان یہ میچ جیت گیا تو ٹورنامنٹ میں اسے اگلے مرحلے میں کھیلنے کی امیدیں رہیں گی ورنہ ’’اگر مگر‘‘ کی کہانی شروع ہو جائے گی ،جبکہ نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔

ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا زخم کھانے والی پاکستانی ٹیم کے ایک دو نہیں تین تین کھلاڑی محمد حفیظ، وہاب ریاض اور محمد عامر فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے ہیں۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم ہندوستان سے 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود وہ پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کی بنا پر دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اب تک ناقابل شکست رہا ہے پہلے میچ میں ہندوستان کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔