مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i224890-مکی_آرتھر_پاکستانی_ٹیم_کے_ہیڈ_کوچ_مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے تفصیلی مشاورت کے بعد مکی آرتھر کو پاکستان کی قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکل آرتھر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی کوچنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو مختلف میچوں میں زبردست کامیابیاں دلائیں ہیں۔

مکی آرتھر پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی جگہ لیں گے جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استفعی دے دیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق مکی آرتھر ممکنہ طور پر اس مہینے کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔