اسٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد، برٹش پریمیئر لیگ کا میچ ملتوی
May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
مانچسٹر کے فٹبال اسٹیڈیم سے مشتبہ بیگ ملنے پر برٹش فٹبال لیگ کا آخری میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
خـبروں کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد ہونے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سیکورٹی اداروں نے حالات کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔
سیکورٹی اداروں نے اسٹیڈیم کو خالی کرانے کے بعد مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن موتھ کے درمیان کھیلا جانے والا پریمیئر لیگ کا آخری میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ میچ سیکورٹی آپریشن مکمل ہونے کے بعد شروع ہو سکے گا۔