ایلسٹر کک نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک نے دس ہزار رن بنانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ایلسٹر کک جب میدان میں اترے تو انہیں دس ہزار رن مکمل کرنے کے لیے محض چھتیس رن کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مذکورہ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن دس ہزار رن بنانے والے سب سے نوجوانوں کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ہندوستان کے معروف کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ سچن ٹنڈولکر نےسن دوہزار پانچ میں پاکستان کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ، اکتیس سال اور دس ماہ کی عمر میں دس ہزار ٹیسٹ رن بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انگلینڈ کے ایلسٹر کک نے یہ اعزاز اکتیس سال، اور تقربیا پانچ ماہ عمر میں حاصل کیا ہے۔