ایران کی والیبال ٹیم ریو اولمپک میں پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i229750-ایران_کی_والیبال_ٹیم_ریو_اولمپک_میں_پہنچ_گئی
ایران کی والیبال ٹیم پولینڈ کو شکست دیکر ریو اولمپک دوہزار سولہ میں پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کی والیبال ٹیم ریو اولمپک میں پہنچ گئی

ایران کی والیبال ٹیم پولینڈ کو شکست دیکر ریو اولمپک دوہزار سولہ میں پہنچ گئی ہے۔

ٹوکیو میں کھیلے جانے والے ریو اولمپک کے کوالیفائنگ میچوں کے دوران ایران کی والیبال ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور پولینڈ جیسی طاقتور ٹیم کو ایک تین سے شکست دے دی۔

ایران کی والیبال ٹیم باون سال کے بعد اولمپک میں پہنچی ہے۔

پولینڈ اور فرانس کی ٹیمیں پہلے کی ریو اولمپک میں پہنچ چکی ہیں۔

ایران کی والیبال ٹیم اتوار کو اپنے گروپ کا آخری میچ وینیزویلا کے خلاف کھیلے گی۔

ایران کی والیبال ٹیم نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک ہارا ہے۔