ساوتھ چائنا سی میں دنیا کا سب سے بڑا آبی گڑھا دریافت
Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
جنوبی چین کے سمندر میں پانی کے بیچوں بیچ تین سو میٹر گہرا گڑھا دریافت ہوا ہے۔
چینی محققین نے سمندر میں دنیا کا سب سے بڑا گڑھا تلاش کیا ہے جسے انہوں نے بلیو ہول کا نام دیا ہے۔ بلیو ہول کی سطح پر مختلف اقسام کی مچھلیاں اور آبی حیات بھی پائی جاتی ہے۔
چینی سمندر میں واقع بلیو ہول کی گہرائی تین سو میٹر جبکہ چوڑائی ایک سو تیس میٹر ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے شفاف پانی نیلگوں نظر آتا ہے جس کی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے بلیو ہول کا نام دیا ہے۔سو میٹر گہرائی کے بعد اس ہول میں آکسیجن نہیں ملتی۔
اس سے پہلے بہاماس کے علاقے میں ایسا ہی ایک گڑھا دریافت کیا گیا تھا جس کی گہرائی دوسو میٹر بتائی جاتی ہے۔
ٹیگس