ایران میں گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i239194-ایران_میں_گراس_اسکینگ_کے_عالمی_مقابلے_جاری
گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے تہران کے نواحی علاقے دیزین میں شروع ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران میں گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے جاری

گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے تہران کے نواحی علاقے دیزین میں شروع ہوگئے ہیں۔

گراس اسکینگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے آٹھ ملکوں کے چھتیس بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں آسٹریا، جمہوریہ چیک، سوئیڈن، جاپان اور سوئزر لینڈ شامل ہیں۔مقابلوں کے پہلےدن سپر جی اور اسمال زیگ زیک کے شعبوں میں ، جمہوریہ چیک کے مارٹن بارتک، جرمنی کے مارسل نوپ اور جمہوریہ چیک ہی کے یان جوراسک نے مردوں کے مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے مقابلوں میں آسٹریا کی کرسٹین ہیڈفلش اورڈینلا کروکل جبکہ جمہوریہ چیک کی مگڈانلا کوتوزووا پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے انتیس جولائی تک جاری رہیں گے۔