تہران کی سیر کے لئے"میٹرو سروس" کی فراخ دلانہ پیشکش
ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تہران کی سیر کے لئے"میٹرو سروس" کی جانب سے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تہران میں زیرزمین ریلوے نظام" میٹرو ریل سروس" کے مینیجنگ ڈائریکٹر" محمد احمد بافندہ" نے پیر کے روز مذکورہ ادارے کے سماجی و ثقافتی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو "میٹرو کلچر" سے آشنا کرنے کے علاوہ جلد ہی "تہران کی سیاحت" کا پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ " تہران کی سیاحت" کے تحت تعلیمی اور تفریحی دورے سے لوگ مختلف راستوں سے آشنائی کے ضمن میں " میٹرو کلچر"سے بھی واقفیت حاصل کریں گے۔ تہران میں زیرزمین ریلوے نظام "میٹرو ریل سروس" کے مینیجنگ ڈائریکٹر" محمد احمد بافندہ" نے اس کے ساتھ کہا کہ ہمارے محکمے نے، میٹرو اسٹیشنوں پر اسلامی- ایرانی کلچر کی ترویج اور ہر علاقے کے معروف شہدا کے افکار نظریات کی تشہیر کو اپنا ایک فریضہ قرار دے رکھا ہے جسے ان کے بقول، ترجیحی بنیادوں پر انجام پانا چاہئے۔ واضح رہے کہ بلدیہ عظمی تہران سے وابستہ بس سروس نے بھی "تہران کی سیاحت" کے تحت سیر و سیاحت کے شوقین کو فری سہولت فراہم کر رکھی ہے۔