علمی میدان میں ایران کا نمایاں مقام
ایران نے علمی میدان میں کام کی کیفیت اور کمیت کے حوالے سے نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے.
عالم اسلام سے متعلق مکتوب علوم کے مرکز (Islamic World Science Citation Database)"آئی ایس سی" کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے علمی میدان میں معیاری کام کی بدولت پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔
عالم اسلام سے متعلق علمی مرکز "آئی ایس سی" سربراہ" محمد جواد دہقانی" نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ" آئی ایس سی" کے معیار پر پورے اترنے والے علمی مقالے اس مرکز کو موصول ہونے والے بہترین مضامین کا صرف ایک فیصد شمار ہوتے ہیں کہ جس کی شرح نمو ایران میں انیس فیصد تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنہ دوہزار پندرہ میں " آئی ایس سی" کو ایران سے موصول ہونے والے علمی مقالے تعداد کے لحاظ سے دو ہزار چودہ کی نسبت آٹھ فیصد زیادہ تھے۔ جس کے پیش نظر ایران عالمی سطح پر تیسرے مقام پر تھا۔
عالم اسلام سے متعلق علمی مرکز (Islamic World Science Citation Database)" آئی ایس سی" کے سربراہ "محمد جواد دہقانی" نے بتایا کہ ان کا ادارہ ایران اور دیگر اسلامی ملکوں میں کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے علاقے کے دیگر ملکوں اور اسلامی ممالک خصوصا " ملیشیا، پاکستان، عراق، افغانستان اور عمان کے ساتھ تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔