Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • چینی صدر کو روسی صدر کی جانب سے آئس کریم کا لذیذ تحفہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہانگجو میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جین پینگ کو روسی آئس کریم کا لذیذ تحفہ پیش کر کے انہیں سرپرائز دیا۔

روسی صدر پوتن نے جب اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں روسی آئس کریم کا پیک پیش کیا تو یہ چینی صدر کے لئے ایک غیر متوقع تحفہ ثابت ہوا- اس موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے لئے روسی آئس کریم کا پیک لے آؤں گا-

چینی صدر شی جین پینگ نے بھی اپنے روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماسکو کے اپنے متعدد دوروں میں روسی آئس کریم کھائی ہے جو انہیں بہت پسند ہے- ان کا کہنا تھاکہ میں جب بھی روس جاتاہوں تو روسی آئس کریم ضرور کھاتا ہوں اور اپنے ساتھ گھر بھی لے آتا ہوں-

انہوں نے کہا کہ روس کی تازہ بالائی یا کریم دنیا کی بہترین بالائی ہوتی ہے اسی لئے روس کی آئس کریم بھی بہت لذیذ ہوتی ہے- مجھے روس کی آئس کریم بہت پسند ہے۔