بوسنیا ہرزگوینا انٹرنیشنل فیسٹول، ایران نے خصوصی انعام جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i249079-بوسنیا_ہرزگوینا_انٹرنیشنل_فیسٹول_ایران_نے_خصوصی_انعام_جیت_لیا
ایران نے بوسنیا ہرزگوینا میں دسویں یاہورینا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا خصوصی انعام جیت لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • بوسنیا ہرزگوینا انٹرنیشنل فیسٹول، ایران نے خصوصی انعام جیت لیا

ایران نے بوسنیا ہرزگوینا میں دسویں یاہورینا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا خصوصی انعام جیت لیا۔

دسواں یاہورینا انٹرنیشنل فیسٹول چودہ سے سترہ ستمبر تک بوسنیا ہرزگوینا کے شہر پال میں منعقد ہوا۔ اس سال اس فیسٹول میں دنیا کے انتالیس ممالک سے ایک سو پچاس فلموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔

اس سال آٹھ مختلف شعبوں میں بنائی گئی فلمیں اس فیسٹول میں پیش کی گئیں جن میں شارٹ فلم، دستاویزی فلم انیمیشن فلم اور ماحولیات کے بارے میں فلم وغیرہ شامل ہیں۔

ایران نے بھی اس فیسٹول میں بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ ایران کے ابراہیم میر ملک نے فیسٹول کا خصوصی انعام اور یوسف حاتمی کیا نے دستاویز فلم کے شعبے میں گولڈن میپل ایوارڈ حاصل کیا۔