پاکستان کبڈی کا ایشیائی چیمپیئن بن گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i250483-پاکستان_کبڈی_کا_ایشیائی_چیمپیئن_بن_گیا
ساحلی کھیلوں کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو شکست دے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کبڈی کا ایشیائی چیمپیئن بن گیا

ساحلی کھیلوں کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو شکست دے دی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ویتنام کے شہر دانانگ میں ہونے والے ایشیائی ساحلی کھیلوں کے مقابلے کے فائنل میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے ہندوستان کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ سن دو ہزار آٹھ اور دو ہزار دس میں پاکستان کی کبڈی ٹیم، ہندوستان سے ہار گئی تھی، جبکہ سن دو ہزار بارہ اور دو ہزار چودہ کے مقابلوں میں ایران کی کبڈی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔ کبڈی کے حالیہ مقابلوں میں کامیابی کے باوجود ہندوستان میں ہونے والے کبڈی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی شرکت کافی مشکوک ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپوٹوں کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کبڈی کے عالمی مقابلے سات اکتوبر سے ہندوستان میں ہوں گے۔