دنیا کے سب سے گہرے سمندری غار کی دریافت
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i251203-دنیا_کے_سب_سے_گہرے_سمندری_غار_کی_دریافت
محققین کی ایک ٹیم نے مشرقی جمہوریہ چیک میں سب سے بڑا سمندری غار دریافت کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • دنیا کے سب سے گہرے سمندری غار کی دریافت

محققین کی ایک ٹیم نے مشرقی جمہوریہ چیک میں سب سے بڑا سمندری غار دریافت کیا ہے۔

محقیقن کی ایک ٹیم نے جمہوریہ چیک کے مشرقی علاقے میں زیر سمندر دنیا کا گہرا ترین غار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سمندر میں بہت زیادہ گہرائی پر واقع ہے۔ غار کو دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ کرزسٹ اسٹارناوسکی کا کہنا ہے وہ اس غار کو دریافت کر کے خود کو اکیسویں صدی کا کولمبس تصور کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریہ چیک کے قصبے ہرانیس میں ان سمیت دیگر محققین، سمندری کٹاؤ کے نتیجے میں بننے والے چونے کے پتھر پر مشتمل چٹان کی سطح پر کئی دہائیوں سے کھوج میں مصروف تھے تاہم اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ غار نما چٹان سمندر کے اندر ایک ہزار تین سو پچیس فٹ کی گہرائی پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ غار کتنا لمبا ہے تاہم بہت جلد پتہ لگا لیں گے یہ دنیا کا سب سے گہرا غار ہے۔