فٹسال عالمی مقابلوں میں ایران کا تیسرا مقام
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i251347-فٹسال_عالمی_مقابلوں_میں_ایران_کا_تیسرا_مقام
اسلامی جمہوریہ ایران نے فٹسال عالمی مقابلوں میں پرتگال کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • فٹسال عالمی مقابلوں میں ایران کا تیسرا مقام

اسلامی جمہوریہ ایران نے فٹسال عالمی مقابلوں میں پرتگال کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔

کولمبیا میں ہونے والے فٹسال کے عالمی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پرتگال دونوں ملکوں کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو دو گول کئے۔ پنالٹی کک کے مرحلے میں ایران کی قومی ٹیم نے پرتگال کو چار تین سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے فٹسال کے عالمی مقابلوں میں مراکش کو پانچ تین سے شکست دی، آذربائیجان کے ساتھ ایرانی ٹیم کا میچ تین تین سے برابر رہا اور برازیل کی ٹیم کو پنالٹی کک کے مرحلے میں شکست دی۔ ایران کی قومی فٹسال ٹیم کوارٹر فائنل میں پیرا گوئے کو چارتین سے شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچی۔ سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ روس سے ہوا اور روس نے چار تین سے یہ میچ جیت لیا۔ اس کے بعد تیسری پوزیشن کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم کا مقابلہ سنیچر کی رات پرتگال سے ہوا اور ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے پنالٹی کک کے مرحلے میں چار تین سے میچ جیت کر فٹسال عالمی چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر اعلی رتبہ عہدیداروں نے ایران کی قومی فٹسال ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ کولمبیا عالمی کپ فٹسال میں روس نے دوسری اور ارجنٹائن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔