ایران میں پہلے کرکٹ اسٹڈیم کے قیام کے لیے زمین مختص
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i251740-ایران_میں_پہلے_کرکٹ_اسٹڈیم_کے_قیام_کے_لیے_زمین_مختص
اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی معیار کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم جلد تعمیر کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں پہلے کرکٹ اسٹڈیم کے قیام کے لیے زمین مختص

اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی معیار کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم جلد تعمیر کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے نمائندے سید محبوب علی شاہ نے ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے مختص کی گئی زمین کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کرکٹ کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام سے ایران عالمی کرکٹ کے میدان میں جلد اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اصفہان میں کرکٹ کے لیے مختص کی گئی زمین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیڈیم کو ایران میں کرکٹ اکیڈمی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی منظوری کی صورت میں ایک سال کے عرصے میں ایک معیاری کرکٹ اسٹیڈیم اصفہان میں تیار ہو جائے گا۔ آئی سی سی کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان کے علاوہ مشہد، زاہدان اور چابہار میں کرکٹ کے فروغ اور معیاری کرکٹ اسٹیڈیموں کے قیام کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت اصفہان میں سو کھلاڑی مختلف ٹیموں کی شکل میں کرکٹ کی تربیت اور کھیل میں مصروف ہیں۔