پاکستانی بیٹسیمن بابر اعظم کی مسلسل تیسری ون ڈے سینچری
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i251866-پاکستانی_بیٹسیمن_بابر_اعظم_کی_مسلسل_تیسری_ون_ڈے_سینچری
پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم نے تین ایک روزہ میچوں میں مسلسل تین سینچری بناکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی بیٹسیمن بابر اعظم کی مسلسل تیسری ون ڈے سینچری

پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم نے تین ایک روزہ میچوں میں مسلسل تین سینچری بناکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے مسلسل تیسری سینچری بنا ڈالی اور یوں وہ ایک روزہ میچوں میں مسلسل تین سینچریاں اسکورکرنے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں-

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دونوں میچوں میں بھی سینچری بنائی تھی- انہوں نے تیسرے ون ڈے میں اپنی تیسری سینچری پچانوے گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی - اس سے پہلے پاکستان کے عظیم بیٹسمین ظہیرعباس اور سعید انور بھی لگاتار تین ایک روزہ میچوں میں مسلسل تین سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔