بنگلا دیش اکیس رنز سے برطانیہ سے ہار گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i252241-بنگلا_دیش_اکیس_رنز_سے_برطانیہ_سے_ہار_گیا
برطانیہ نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں اکیس رنز سے ہرادیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • بنگلا دیش اکیس رنز سے برطانیہ سے ہار گیا

برطانیہ نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں اکیس رنز سے ہرادیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی اوپنر عمر القیس کی سنچری بھی ان کے کام نہ آئی۔ تین میچز کی سریز میں برطانیہ نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔یہ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ برطانیہ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر تین سونو رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے ایک سو ایک  رنز بنائے جبکہ کپتان جوز بٹلر ترسٹھ رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔بنگلادیشی بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپنر عمر القیس نے برطانوی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔انہوں نے چھٹی وکٹ پر شکیب الحسن کے ساتھ مل کر ایک سو اٹھارہ رنز کی شراکت بنائی۔ شکیب الحسن کے اناسی رنز پر آوٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم دو سو اٹھاسی رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔