جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ
Oct ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
-
یہ میچ سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کے دن ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کے دن ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے جو کہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ ہے۔ یہ میچ سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں صفر تین کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے میچ میں چھ وکٹ، دوسرے میچ میں ایک سو بیالیس رنز اور تیسرے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔