دو خلابازوں کے ساتھ چیں کا خلائی مشن رواںہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i253747-دو_خلابازوں_کے_ساتھ_چیں_کا_خلائی_مشن_رواںہ
چین نےخلابازوں کے ساتھ ایک مشن خلا میں روانہ کیا ہے جو تجرباتی خلائی اسٹیشن پر لینڈ کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • دو خلابازوں کے ساتھ چیں کا خلائی مشن رواںہ

چین نےخلابازوں کے ساتھ ایک مشن خلا میں روانہ کیا ہے جو تجرباتی خلائی اسٹیشن پر لینڈ کرے گا۔

شین ژو گیارہ نامی  یہ مشن  شمالی چین میں واقع جیوکوان سٹیلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو ایف کیرئیر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوا ہے۔یہ مشن دو روز میں تیان گونگ ٹو خلائی اسٹیشن پر پہنچ کر طب اور مختلف خلائی ٹیکنالوجی پر تجربات کرے گا۔اسپیس پروگرام کے کمانڈر اِن چیف جنرل ژینگ یوژیا نے اس مشن کے لانچ کی کامیابی کا اعلان کیاچین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے سائنسدانوں کو اس مشن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔  واضح رہے کہ یہ چھٹا موقع ہے جب چین نے اپنے خلابازوں کو خلا میں روانہ کیا اور یہ اب تک کا سب سے طویل مشن ہوگا۔