دو خلابازوں کے ساتھ چیں کا خلائی مشن رواںہ
Oct ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
چین نےخلابازوں کے ساتھ ایک مشن خلا میں روانہ کیا ہے جو تجرباتی خلائی اسٹیشن پر لینڈ کرے گا۔
شین ژو گیارہ نامی یہ مشن شمالی چین میں واقع جیوکوان سٹیلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو ایف کیرئیر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ ہوا ہے۔یہ مشن دو روز میں تیان گونگ ٹو خلائی اسٹیشن پر پہنچ کر طب اور مختلف خلائی ٹیکنالوجی پر تجربات کرے گا۔اسپیس پروگرام کے کمانڈر اِن چیف جنرل ژینگ یوژیا نے اس مشن کے لانچ کی کامیابی کا اعلان کیاچین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے سائنسدانوں کو اس مشن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ چھٹا موقع ہے جب چین نے اپنے خلابازوں کو خلا میں روانہ کیا اور یہ اب تک کا سب سے طویل مشن ہوگا۔