پاکستان ایشیائی ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i255592-پاکستان_ایشیائی_ہاکی_چیمپیئن_شپ_کے_فائنل_میں_پہنچ_گیا
دفاعی چیمپئن پاکستان ملائیشیا کو سنسی خیز مقابلے میں شکست دیکر ایشیائی ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ایشیائی ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دفاعی چیمپئن پاکستان ملائیشیا کو سنسی خیز مقابلے میں شکست دیکر ایشیائی ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ملائیشیا کے شہر کوائنٹن میں جاری ایشیائی ہاکی چمپئن ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت کے اختتام تک ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر ہوا۔

ایشین چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں تیس اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔