ایران کے صوبہ یزد کی دستکاریاں دنیا بھر میں مقبول
ایران کے صوبہ یزد کی پچاس قسم کی دستکاریاں دنیا کے چودہ ملکوں کو برآمد کی جا رہی ہیں۔
صوبہ یزد کے قومی ورثہ، ہینڈی کرافٹ ا ور سیاحت کے ادارے کے منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے ڈپٹی ڈائریکٹر، محمد رضا نصیری نے بتایا ہے کہ اس صوبے سے ہاتھ کے بنے قالین، دریاں، شیشے کے برتن، لکڑی کی اشیا، ہاتھ کے بنے کپڑے، کھیس، مٹی کے برتن، روایتی زیورات، اور کشیدہ کاری شدہ دسترخوان اور دوسری چیزیں دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اشیا کا عراق، ترکی، چین، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا وغیرہ میں زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران ستر لاکھ ڈالر مالیت سے زیادہ کی اشیاء بیرون ملک برآمد کی گئیں۔ محمد رضا نصیری نے مزید کہا کہ اپنی ورائٹی، خوبصورتی اور معیار کی وجہ سے صوبہ یزد کی دستکاریوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔