ایران اور ہندوستان کی جونیئر ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ برابر
Nov ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
ایران اور ہندوستان کی جونیئر ویمن فٹبال ٹیموں کے درمیان پہلا میچ برابر ہو گیا ہے۔
انڈر نائنٹین فٹبال مقابلے کے کوالیفائی میچ میں ایران اور ہندوستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ دونوں ٹیموں کے مضبوط دفاع کی بدولت یہ میچ ایک ایک سے برابر رہا۔
ایران کی جانب سے ھانیہ مختاری نے ایک گول اسکور کیا ۔