ساحلی فٹبال، ایران بین البراعظمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم، روس کو دو گول سے شکست دے کر بین البراعظمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے بین البراعظمی کپ کے ایک میچ میں ایران کی قومی ٹیم نے روس کی قومی ٹیم کو چار کے مقابلے میں چھے گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کی بدولت ایران کی قومی ساحلی فٹبال ٹیم، اپنے گروپ کی فاتح ٹیم کی حثیت سے بین البراعظمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم نے امریکہ کو چھے دو سے جبکہ مصر کو چار ایک سے ہرا دیا تھا۔ سیمی فائنل میں ایران کی قومی ساحلی فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو تاہیٹی کے خلاف کھیلے گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری بین البراعظمی ساحلی فٹبال کپ کے مقابلے دو گروپ کی شکل میں ہورہے ہیں۔ ایران، امریکہ، روس اور مصر کے ساتھ گروہ بی میں شامل ہے۔