ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم کی کامیابی
Nov ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں تاہیٹی کو شکست دے کر فیفا بیچ بین البراعظمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم نے سیمی فائنل میں تاہیٹی کی ٹیم کو چھے کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی اورفیفا بیچ بین البراعظمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسرا سیمی فائنل، روس اور برازیل کے درمیان کھیلا گیا جس میں برازیل کی ٹیم نے روس کو سات صفر سے ہرا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم، امریکہ، مصر اور روس کی ساحلی فٹبال ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل پہنچی تھی۔ اب فیفا بیچ بین البراعظمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کا مقابلہ برازیل کی سے ہوگا۔