ایران شمشیر بازی کا عالمی چیمپیئن بن گیا
Nov ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
ایران پہلی بار شمشیر بازی کا عالمی چیمپیئں بن گیا ہے۔
سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی چار رکنی ٹیم نے اٹلی کو پینتالیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹ سے ہرا دیا۔ایران کی قومی ٹیم میں مجتبی عابدینی، علی پاکدامن، فرزاد ارسباران اور محمد رہبری شامل تھے۔ایران کی شمشیر بازی کی قومی ٹیم نے پہلی بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔شمشیر بازی کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے تھا جسے ایران نے چونتیس کے مقابلے میں پینتالیس پوائنٹ جیت کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ شمشیر بازی کی ایرانی ٹیم نے پہلے مقابلے میں جاپان کو دوسرے مقابلے میں امریکہ کو بالترتیب، چوتنیس، پینتالیس اور بائیس پینتالیس سے شکست دے دی تھی۔اس سے قبل شمشیر بازی کی عالمی درجہ بندی میں ایران چوتھے نمبر پر تھا۔