مشرقی روٹ سے ریل کے ذریعے پہلے تجارتی سفر کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i257332-مشرقی_روٹ_سے_ریل_کے_ذریعے_پہلے_تجارتی_سفر_کا_آغاز
پاک-چین اقتصادی راہدری (سی پیک) کے پہلے ریلوے تجارتی سفر کا لاہور سے آغاز ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • مشرقی روٹ سے ریل کے ذریعے پہلے تجارتی سفر کا آغاز

پاک-چین اقتصادی راہدری (سی پیک) کے پہلے ریلوے تجارتی سفر کا لاہور سے آغاز ہوگیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'سی پیک کا پہلا ریلوے تجارتی وفد ایک خصوصی تقریب کے بعد لاہور سے  مشرقی روٹ پر روانہ ہوا ہے-

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کا آغازگلگت اور بلتستان خاص طور سے قراقرم شاہراہ سے کیا گیا تھا-

چین کی تجارتی کشتیاں گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئی ہیں یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہر مہینے تقریبا ایک ہزار کنٹینرز قراقرم شاہراہ کے ذریعے وسطی ایشیا اور یورپ کے لئے آمد و رفت کریں گے-

 کسٹمزسپرینٹنڈنٹ اسحٰق کیانی نے کہا کہ وہ کنٹینرز جن پر سی پیک منصوبوں سے متعلق اشیاء موجود ہیں انھیں امپورٹ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

سی پیک کی اہمیت کے پیش نظر ایران اور افغانستان  بھی عنقریب ہی  اس کا حصہ بن جائیں گے-