ویشاخا پٹنم ٹیسٹ میں ہندوستان کی فتح
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i259030-ویشاخا_پٹنم_ٹیسٹ_میں_ہندوستان_کی_فتح
ہندوستان نے ویشاخا پٹنم ٹیسٹ جیت کر سیریز میں انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ویشاخا پٹنم ٹیسٹ میں ہندوستان کی فتح

ہندوستان نے ویشاخا پٹنم ٹیسٹ جیت کر سیریز میں انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ویشاخا پٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے کھیل کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو دو سو چھالیس رن سے شکست دے دی- ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں چارسو پچپن اور دوسری اننگز میں دوسو چار رن بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دوسو پچپن اور دوسری اننگ میں صرف ایک سو اٹھاون رن ہی بناسکی-

میچ کے دوران انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ہندوستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی - ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ان کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا - ویراٹ کوہلی نے  میچ کی دونوں اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب ایک سو سڑسٹھ اور اکیاسی رن بنائے-

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ چھبیس نومبر سے موہالی میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹیسٹ ممبئی اور چنّئی میں کھیلا جائے گا- دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔