لوفتانزا ایئرلائنز کے دسیوں ہزار مسافروں کو پریشانی کا سامنا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i259579-لوفتانزا_ایئرلائنز_کے_دسیوں_ہزار_مسافروں_کو_پریشانی_کا_سامنا
جرمنی کی ہوائی کمپنی لوفتانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے جمعہ کو ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • لوفتانزا ایئرلائنز کے دسیوں ہزار مسافروں کو پریشانی کا سامنا

جرمنی کی ہوائی کمپنی لوفتانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے جمعہ کو ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانس پرس نے خبر دی ہے کہ لوفتانزا یئرلائنز کے ہوابازوں کی ہڑتال کی وجہ سے جرمنی کے اندر اور جرمنی سے باہر جانے والی اس کمپنی کی آٹھ سو تیس پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا-

لوفتانزا ایئرلائنز کے ہوابازوں کی ہڑتال سنیچر کو بھی جاری رہے گی- جرمنی کے پائلٹوں کی یونین اور لوفتانزا کی انتظامیہ کے درمیان اس بات کی کوشش ہو رہی ہے  کہ دوہزار بارہ میں جو معاہدہ ہوا تھا اس پر کسی نتیجے پر پہنچ جائیں-

جرمنی کے پائلٹوں کی یونین کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کم سے کم سات فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ لوفتانزا کی انتظامیہ صرف پانچ فیصد تنخواہیں بڑھانے پر تیار ہے۔