کراٹے کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے دو سونے کے تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i259873-کراٹے_کے_ایشیائی_مقابلوں_میں_ایران_کے_دو_سونے_کے_تمغے
ایران کے مردوں اور خواتین کی جونیئر اور انڈر ٹوئنٹی ون ٹیموں نے انڈونیشیا میں جاری کراٹے کے ایشیائی مقابلوں میں مزید آٹھ تمغے حاصل کر لیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • کراٹے کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے دو سونے کے تمغے

ایران کے مردوں اور خواتین کی جونیئر اور انڈر ٹوئنٹی ون ٹیموں نے انڈونیشیا میں جاری کراٹے کے ایشیائی مقابلوں میں مزید آٹھ تمغے حاصل کر لیے ہیں۔

ایشین کراٹے فیڈریشن کے تحت انڈونیشیا میں جاری مقابلوں میں اتوار کے روز ایران کے آرش علی نژاد نے اپنے جاپانی اور انڈونیشیائی حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی بعد ازاں انہوں نے اپنے چینی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
ایران ہی کے رضا گیلان پور نے بھی ایک اور سیگمنٹ کے فائنل مقابلے میں اپنے سعودی حریف کو پانچ پوائنٹ سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
کاتا کلاس مقابلوں میں ایران کی تین رکنی جونیئر ٹیم نے تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کومائت سیکشن کے مختلف مقابلوں میں ایران کی تین ٹیموں نے حصہ لیا اور تین کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انڈونیشیا میں ہونے والے کراٹے کے ایشیائی مقابلوں میں ایشیا کے چوبیس ملکوں کے چار سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔