لفتھانزا کے پائلٹوں کی ایک بار پھر ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i259978-لفتھانزا_کے_پائلٹوں_کی_ایک_بار_پھر_ہڑتال
جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے پائلٹوں نے ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • لفتھانزا کے پائلٹوں کی ایک بار پھر ہڑتال

جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے پائلٹوں نے ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

جرمن پائلٹوں کی یونین کاک پٹ نے اعلان کیا ہے کہ لفتھانزا کے پائلٹ بدھ اور جمعرات کے روز ایک بار پھر ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کا اعلان لفتھانزا کی انتظامیہ اور پائلٹوں کی یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
کاک پٹ نے لفتھانزا کے پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ بدھ اور جمعرات کو لمبی اور کم مسافت والی پروازوں کو لے جانے سے گریز کریں۔
پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے لفتھانزا کمپنی نے بدھ سے ہفتے تک کے عرصے کے درمیان چلنے والی دوہزار سات سو پروازیں منسوخ کر دی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دو ہزار چودہ کے موسم بہار کے بعد سے لفتھانزا پائلٹوں کی یہ چوتھی کام چھوڑ ہڑتال ہے۔ لفتھانزا کے پائلٹ اپنی تنخواہوں میں اضافے اور پنشن کی شرائط بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔