ممبئی کرکٹ ٹیسٹ بھی ہندوستان نے جیت لیا
ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے
ممبئی کے وان کھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو ایک اننگ اور چھتیس رن سے شکست دے دی - اس طرح پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیزیز میں ہندوستان تین ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے جبکہ انگلینڈ کو کوئی بھی فتح نصیب نہیں ہوئی - ممبئی ٹیسٹ میں بھی ہندوستانی بیٹسمینوں اور باؤلروں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا - انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگ میں چار سو رن بنائے جواب میں ہندوستان نے چھے سو اکتیس رن اسکور کئے۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ صرف ایک سوپچانوے رن پر ہی سمٹ گئی جبکہ اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے اس کو مزید چھتیس رن درکار تھے اس طرح ہندوستان نے یہ میچ ایک اننگ اور چھتیس رن سے جیت لیا - ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ انہوں نے دو سوپینتیس رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے مرلی وجے اور جینت یادو نے بھی سنچریاں اسکور کیں - ہندوستانی باؤلر آر ایشون نے میچ میں بارہ وکٹیں حاصل کیں-