باکو میں ہونے والے کیوکشن کراٹے چیمپیئن شپ میں ایرانی ٹیم کی کامیابی
Dec ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان میں ہونے والے کیوکوشن کراٹے چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے کے 2 ، چاندی کے 5 اور کانسی کے 6 تمغے حاصل کیے۔
باکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کراٹے ٹیم کی رکن سپیده غلامی اور شقایق بختیاری سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
خواتین کی ٹیم میں آتوسا سرو آزاد، ساحل طلایی ،شیوا سادات حسینی اور مردوں کی ٹیم میں شجاع صمدی اور مہرداد مہدی خانی نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اسی طرح ان مقابلوں میں فائقه الہی، امیر علی فیضی، عماد سعیدزاده ،سجاد آذرخش،علی بختیاری اور امیر فرج نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس چیمپیئن شپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم 6 خواتین اور 13 مردوں پر مشتمل تھی۔